کراچی کو چوروں سے واپس لیں گے: حافظ نعیم ’سٹی کونسل کا پہلا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر‘

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سٹی کونسل کا پہلا اجلاس ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا، اجلاس ایک گھٹنا بھی نہ چل سکا جس پر میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج کے اجلاس کا اختتام کیا جاتا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوؤں سے کراچی کو واپس لیں گے، 15 سال سے پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں جو طرز عمل اختیار کیا گیا وہ افسوسناک تھا۔

انہوں نے کہا کہ 14 جون کو پیپلزپارٹی نے ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے بجٹ پاس کرایا،  ہمارا پہلا مطالبہ یہ تھا کہ بجٹ کو کونسل میں پیشہ کیا جائے، ہم لوگ قبضہ مینڈیٹ کے خلاف ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اکنامسٹ میگزین کے مطابق کراچی کا شمار بدترین شہروں میں ہوتا ہے۔ ہم اور پی ٹی آئی کے اراکین ساتھ ہیں، ن لیگ کے ارکان کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ ہمارے ساتھ آ جائیں۔

سٹی کونسل کے اجلاس میں میرا مائیک بند کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں پر مشتمل ایک جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ پتا چل سکے کہ پی ٹی آئی کے 32 اراکین کہاں گئے۔ سٹی کونسل کے اجلاس میں میرا مائیک بند کر دیا گیا اور بات نہیں کرنے دی۔

حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم یہاں اپنی قرارداد پیش کرتے ہیں کہ میئر کراچی کو قبضہ میئر پڑھا اور لکھا جائے، بینظیر کہتی تھیں جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے، یہاں تو پیپلزپارٹی نے جمہوریت سے ہی انتقام لے لیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی قبضے کی سیاست کر رہی ہے، ان کا شہر کے ہر ادارے میں کرپشن کا سسٹم چل رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماسٹر چنگان کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ گاڑٰی ڈیپل SO5 متعارف

لاہور کے صحافیوں کو نیشنل کرائم ایجنسی کے نوٹسز کیوں جاری ہوئے، معاملہ کیا ہے؟

ورلڈ بینک رپورٹ: پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، عوامی اصلاحات پر زور

عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا

زمین خطرے سے باہر ناسا اب چاند بچانے کے لیے کوشاں، معاملہ کیا ہے؟

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار