سیاست میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے مگر تلخی نہیں ہونی چاہیے، گورنر سندھ

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امیر کراچی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے مگر تلخی نہیں ہونی چاہیے، مجھے یقین تھا کہ لڑائی زیادہ طویل نہیں ہوگی، ہم نے مل کر آگے بڑھنا ہے۔

گورنر سندھ  کامران ٹیسوری کی جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور حق آمد ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر کراچی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ کچھ غلط فہمیاں تھیں دور ہو گئی ہیں۔ اختلاف تہذیب کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر کسی کو غصہ نہیں ہوسکتا اختلاف ضرور ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب گورنر سندھ پارک کے افتتاح کے لیے آئے تو لوگوں کو غلط تاثر گیا کہ شاید یہ لوگ قبضہ کرنے آئے ہیں، اس لیے لوگوں نے رد عمل دیا،  لوگوں نے غصہ دکھایا جس کے اظہار کا انداز غلط تھا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسور نے کہاکہ حافظ نعیم الرحمٰن سے بات ہو گئی ہے، جب بھی پارک کا کام مکمل ہو جائے گا تو پارک کا افتتاح کیا جائے گا جس میں حافظ نعیم الرحمٰن ان کے ہمراہ ہوں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہاکہ کراچی کی ترقی کئی دہائیوں سے رکی ہوئی ہے، کراچی میں سمندر ہے مگر پینے کا پانی نہیں ہے، کراچی کی سڑکیں اور راستے لوگوں کے دلوں کی طرح ٹوٹے ہوئے ہیں۔ کراچی آج بھی باقی شہروں کے مقابلے میں بدتر حالت میں ہے۔

کراچی کے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہاکہ کراچی کی ڈیڑھ کروڑ آبادی کم گنتی ہوئی ہے، کراچی کی آبادی کم دکھانے سے سیٹیں کم ہوتی ہیں، ہم ہمیشہ سے یہی چاہتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں اضافہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں