ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان انتخابات کے بعد پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ سعودی تاجروں کو اپنے ہاں مزید سرمایہ کاری کے لیے راغب کریں گے۔
سعودی عرب پہنچنے پر ترک صدر کا استقبال سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ال سعود سمیت دیگر حکام نے کیا، صدر طیب اردوان خلیجی ممالک کے دورے پر سب سے پہلے سعودی عرب پہنچے جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارت اور قطر کا دورہ بھی کریں گے۔
دورہ سعودی عرب کے دوران رجب طیب اردوان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، صدر رجب طیب اردوان نے ترکیہ کی پہلی الیکٹرک کار سعودی ولی عہد کو تحفے میں دی، جسے محمد بن سلمان نے خود ڈرائیو کیا اور صدر رجب طیب اردوان کو لے کر ان کے ہوٹل روانہ ہو گئے۔
Crown Prince Mohammed bin Salman accompanies Turkish President Recep Tayyip Erdogan from Al-Sallam palace to his residence in Jeddah in a Turkish-made electric vehicle. Erdogan presented two electric cars as a gift to the Custodian of the Two Holy Mosques King Salman and Prince… pic.twitter.com/AOCZhSQfvv
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) July 18, 2023
صدر رجب طیب اردوان کا دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے دونوں سربراہان رجب طیب اردوان اور محمد بن سلمان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران کیے گئے۔
Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman drives Türkiye's first domestically-produced electric car 'Togg' in Jeddah, presented by Turkish President Recep Tayyip Erdogan pic.twitter.com/aQNJwWDwVs
— TRT World (@trtworld) July 17, 2023
سعودی نشریاتی ادارہ عرب نیوز کے مطابق رجب طیب اردوان اور محمد بن سلمان نے السلام رائل پیلس میں آف کیمرہ ملاقات بھی کی، جہاں شام کی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
جاری کردہ دورے کی تفصیلات کے مطابق ترک صدر، سعودی ترک بزنس فورم میں شریک ہوں گے، ترک صدر سرمایہ کاری کے لیے بڑی امیدوں کے ساتھ خلیج کا دورہ کر رہے ہیں کیونکہ ترکیہ کی کمزور ہوتی معیشت اورگرتی ہوئی کرنسی کو سنبھالنے کے لیے ترک صدر کوشاں ہیں۔
رجب طیب اردوان کا سعودی عرب کا دورہ 17 سے 19 جولائی کے درمیان خلیجی ممالک کے دورے کا پہلا پڑاؤ ہے جس میں قطر، متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
روانگی سے قبل استنبول میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ دورے کا مقصد دو طرفہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے، ہمارے پاس دفاعی صنعت، انفراسٹرکچر اور سپر اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے سنجیدہ مواقع موجود ہیں۔
ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر انویسٹمنٹ فورم میں شریک سعودی منسٹر آف انوسیٹمنٹ خالد الفلیح نے کہاکہ سعودی عرب کے پاس بہترین موقع ہے کہ ترکیہ میں موجود انویسٹمنٹ کے مواقعوں سے مستفید ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ 1140 کمپنیاں پہلے سے ہی ترکیہ میں کامیابی سے کام کر رہی ہیں، ہمیں مزید مواقع سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔
واضح رہے رجب طیب اردوان نے آخری بار اپریل 2022 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔