2011ء سے اب تک 16 لاکھ سے زیادہ بھارتیوں نے اپنی ہندوستانی شہریت ترک کی ہے جس میں گزشتہ سال کے دو لاکھ 25 ہزار 620 افراد بھی شامل ہیں۔جو کہ اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ ہے، جب کہ 2020 میں سب سے کم 85,256 تھی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 2015 میں اپنی ہندوستانی شہریت ترک کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد 1,31,489 تھی، جب کہ 1,41,603 لوگوں نے 2016 میں اور 2017 میں 1,33,049 لوگوں نے بھارتی شہریت کو ترک کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 2018 میں یہ تعداد 1,34,561 تھی، جب کہ 2019 میں 1,44,017، 2020 میں 85,256 اور 2021 میں 1,63,370 نے اپنی شہریت ترک کی۔ جے شنکر نے کہا کہ 2011 میں 1,22,819 بھارتیوں نے شہریت ترک کی، جب کہ 2012 میں یہ تعداد 1,20,923، 2013 میں 1,31,405 اور 2014 میں 1,29,328 تھی۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارتی شہریوں کا ایک خاص حصہ ایچ ون بی اور ایل ون ویزوں پر امریکہ میں ہے۔ بھارتی حکومت نے مسلسل ہنر مند افراد بالخصوص آئی ٹی پروفیشنلز کی ہجرت کا معاملہ امریکی حکومت کے ساتھ اٹھاتی رہتی ہے۔