پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 شروع ہونے میں ایک ہفتہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ، جہاں شائقین کرکٹ بے صبری سے سیزن کے آفیشل اینتھم (گانے) کا انتظار کر رہے ہیں وہی پی سی بی کی جانب سے اینتھم ریلیز نہ کرنے پر گلوگار اور موسیقار چاہت فتح علی خان نے اپنے بنائے ہوئے ترانے سے عوام کو کو محظوظ کرنے بیڑہ اٹھا لیا۔
چاہت فتح علی خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا بنایا ہوا پی ایس ایل ترانا شئیر کیا ، دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی اس کوشش پرٹرول کیا اورمیمز کا انبار لگا دیا۔
اس گانے کے وائرل ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر تبصروں ، طنزومزاح کا ایک طوفان برپا ہوگیا۔ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں اسے پی ایس ایل کی تاریخ کا بہترین گانا قرار دیا تو کچھ کا کہنا تھا کہ وہ اسے سن کر چاہت فتح علی خان کے مداح بن گئے۔
Aslaam O Alikum G
Ye Jo Piara PSL Hai ( Released ) pic.twitter.com/BbBBy1QP5w— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) February 8, 2023
چاہت فتح علی خان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین کی جانب سے ایک خوشگوار ماحول بنا یا گیا ، اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا مجھے ڈر ہے کہ پی سی بی پی ایس ایل ترانہ کو ریلیز کرنے میں جتنا وقت لے رہا ہے، یہ گانا پوری گلوری لے لے گا۔
I’m afraid the amount of time pcb is taking to release psl anthem,this song might take all the glory 😂 😆 😛
— kandiiiii (@qandy61422039) February 9, 2023
گفتگو آگے بڑھی تو کچھ صارفین چاہت فتح علی خان کو مزید گانے کا اصرار کرتے ہوئے نظر آئے ، ٹویٹر صارف نے لکھا خدارا کرکٹ کے موضوع پر مزید گائیے ۔۔۔۔
روحانی لطف ملتا ہے !
خدارا کرکٹ کے موضوع پر مزید گائیے ۔۔۔۔
روحانی لطف ملتا ہے !— Hunter (@Hunterszsz) February 9, 2023
جہاں صارفین چاہت فتح علی خان کو طنز کا نشانہ بنا رہے تھے وہی کچھ صارفین ان کے پراعتماد انداز کی تعریف کیے بنا رہ نہیں سکے ۔ صارف نادیہ خان لکھتی ہیں چاہت صاحب۔۔۔مُلک پہلے ہی صدموں سے دوچار ہے،ایسے میں صوتی اور بصری اذیت۔۔۔بارڈر پار سے بھی حوصلے جواب دے گئے ہونگے۔ یہ سونگ سُن کرمیرا تو صدمے سے برا حال ہے ۔کیسا پُراعتماد ہے مجال ہے جو اسکو ہنسی آ رہی ہو۔۔
چاہت صاحب۔۔۔مُلک پہلے ہی صدموں سے دوچار ہے
ایسے میں صوتی اور بصری اذیت۔۔۔
بارڈر پار سے بھی حوصلے جواب دے گئے ہونگے۔ یہ سونگ سُن کرمیرا تو صدمے سے برا حال ہے ۔
کیسا پُراعتماد ہے مجال ہے جو اسکو ہنسی آ رہی ہو۔۔😹
— Nadia khan (@NADIAKHAN977) February 10, 2023
اگرچہ پی ایس ایل نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر، شائی گل، اور فارس شفیع اس سال کے پی ایس ایل کا ترانا گائیں گے جس کو عبداللہ صدیقی پروڈیوس کریں گے لیکن چاہت فتح علی خان کے ورژن کے بارے میں بھی صارفین کافی پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں