بنگلہ دیش میں مفت راشن کی لائن: پاکستانی عوام کیا کرتے؟

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپڑوسی ملک بنگلہ دیش کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے کنارے راشن کے تھیلے رکھے ہیں اور شہری لائن میں لگ کر ایک ایک تھیلا اٹھائے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

پاکستانی صحافی بلال ڈار نے یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں بنگلہ دیش ہم سے کتنا آگے نکل گیا ہے۔ ان کی عوام کا شعور دیکھیں، اگر اسی جگہ پر پاکستانی عوام ہوتی تو ایک دوسرے کو دھکیلتے ہوئے دو دو تھیلے اٹھا کر لے جاتی جس سے کئی بندے مر جاتے۔

بلال ڈار نے پاکستانی صارفین سے رائے مانگی کہ جائزہ لے کر بتائیں کہ اگر ایسی صورتحال پاکستان میں ہوتی تو پاکستانی عوام کیا کرتی۔ جس کے بعد صارفین نے اس پر تنقیدی تبصرے کیے۔

اسلام آبادیز نامی پیج سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھوک دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے، بھوک مٹانے کی خاطر انسان کچھ بھی کر گزرتا ہے پھر چاہے وہ چوری ہو، قتل و غارت  یا کوئی بھی غیر قانونی و غیر انسانی عمل۔

ٹوئیٹ میں مزید کہا کہنا تھا کہ جب عوام کی بھوک مٹائیں گے تو وہ تعلیم ، انسانیت اور اخلاق میں دلچسپی لیں گے، پھر ہی ہمارا معاشرہ بدل سکتا ہے۔ صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ایسی حالت میں ہے کہ صرف بھوک مٹا کر صرف وقت گزارنے کی فکر ہے ایسے حالات میں باقی چیزوں میں کیسے دلچسپی لے سکتے ہیں؟

ایک صارف نے اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداروں میں سربراہان سے لے کر گیٹ کیپر تک سب کرپشن میں مبتلا ہیں، الیکشن میں دکھانے کے لیے پراجیکٹس تو بنائے جاتے ہیں لیکن  ایک اچھا معاشرہ تشکیل دینے کے لیے نہ کوئی سوچ ہے اور ہی فکر۔

فضل الٰہی نامی صارف ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اسی لیے بنگلہ دیش دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ ہم ماضی کی جانب ہی رواں دواں ہیں۔

سلمیٰ کوثر لکھتی ہیں کہ مشرقی اور مغربی پاکستان کے لوگوں اور ان کے رہن سہن میں زمین آسمان کا فرق تھا، افسوس کے ہم بچھڑ گئے لیکن اس فرق کو نہ مٹاسکے۔

https://twitter.com/salmakousarSK/status/1681920417953648640?s=20

واضح رہے کہ پاکستان میں مفت راشن کے حصول کے لیے مستحقین کو اپنی جان پر کھیلنا پڑتا ہے اور اس کے لیے اب تک کئی افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp