سائنسدانوں نے افریقی گینڈوں کو بچانے کا مؤثر طریقہ ڈھونڈ نکالا

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیا میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ افریقہ کے شمالی سفید گینڈے کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے 5 نئے ایمبریو بنا لیے گئے ہیں جو جنوبی سفید گینڈے کی سروگیٹ ماؤں کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پراجیکٹ کے انچارج ریسرچ کنسورشیم بائیو ریسکیو نے کہا ہے کہ مئی میں فیتو نامی مادہ گینڈے سے 18 انڈے جمع کیے گئے اور جینیاتی تنوع کو بہتر بنانے کے لیے 2 مختلف بیلوں کے نطفے سے فرٹیلائز کیے گئے۔

فیتو اور اس کی ماں ناجین دنیا کے 2 باقی ماندہ شمالی سفید گینڈے ہیں اور کینیا کی 90 ہزار ایکڑ پر مشتمل وائلڈ لائف کنزروینسی میں رہتے ہیں جو شکاریوں سے محفوظ جگہ ہے۔

آخری نر سوڈان کی موت کے بعد شمالی سفید گینڈے کی ذیلی نسل کو سنہ 2018 میں معدوم قرار دے دیا گیا تھا۔

بایو ریسکیو ریسرچ کنسورشیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی سفید گینڈے کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے اس منصوبے کے آغاز کے 4 سال بعد اس نے اپنے حتمی مقصد کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔

کنسورشیم کی تازہ ترین کوشش نے پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے کسی بھی انڈے کے مجموعے سے سب سے زیادہ ایمبریوز حاصل کیے ہیں۔ کنسوشیم کا کہنا تھا کہ نومبر 2022 اور فروری 2023 میں پچھلے طریقہ کار سے بالترتیب 2 اور صفر ایمبریو پیدا ہوئے۔

اب تک 29 فرٹیلائزڈ انڈے جدید معاون ری پروڈکشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں اور انہیں کرائیو پریزروڈ کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جو انہیں مستقبل میں سروگیٹ ماؤں کو منتقل کرنے کے لیے کم درجہ حرارت پر رکھتا ہے۔

کنسورشیم نے کہا کہ اس کے سائنسدانوں نے 2 جنگلی جنوبی سفید گینڈے کی ماداؤں کو ممکنہ سروگیٹ ماؤں کے طور پر شناخت کیا ہے کیوں کہ فیتو اور ناجین دونوں حمل کو مکمل مدت تک لے جانے سے قاصر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت