مالم جبہ میں ’اسکی انگ‘ فیسٹیول کا آغاز

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں دو روزہ نیشنل اِسکی اینڈ سنو بورڈنگ چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ رنگا رنگ سنو فیسٹول میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اس دو روزہ قومی چیمپین شپ میں اِسکی اور سنو بورڈنگ مقابلوں کے ساتھ ثقافتی اور کھانے پینے کی اشیا کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

 

سیاحوں کی تفریح کے لیے میوزیکل نائٹ اور شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

نیشنل اِسکی اینڈ سنو بورڈنگ چیمپیئن شپ ہر سال مالم جبہ میں منعقد کی جاتی ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے غیر ملکی سیاح شرکت کرتے ہیں۔

اس سال بھی بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح اس فیسٹیول میں شریک ہورہے ہیں۔ فیسٹیول کے انعقاد سے سیاح بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

فیسٹیول میں شریک سیاحوں کے مطابق وادی سوات میں اس نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ علاقے پرامن ہیں۔ منتظمین کی کاوشوں کی وجہ سے علاقہ میں عالمی سطح کے مقابلوں کا انعقاد پورا سال جاری رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ