لاہور قلندرز نے ننھے کرکٹر کی خواہش پوری کردی

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کی فاتح فرنچائز لاہور قلندرز نے ننھے کرکٹر کی خواہش پوری کردی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان سے ملاقات بارہ سالہ اوپننگ بیٹر طٰحہ آصف کی حوصلہ افزائی کا باعث بن گئی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران اپنے پسندیدہ اسٹروک پلیئر سے ملاقات میں 12 سالہ بلے باز طٰحہ آصف نے بیٹنگ سے متعلق مفید مشورے لیے۔ فخر زمان نے اپنے ننھے فین کو پانچ سینچریاں بنانے پر سراہا اور ہارڈ ہٹنگ کے بجائے بیٹنگ کی دوسری تکنیک کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔

فخر زمان کی جانب سے فیورٹ شوٹ دریافت کرنے پر طٰحہ کا کہنا تھا کہ وہ کور ڈرائیو انجوائے کرتے ہیں۔ جس پر فخر بولے، ’پھر تو مجھے تم سے سیکھنا چاہیے۔‘ 32 سالہ فخر زمان نے طٰحہ آصف کو زندگی کے معاملات صحتمند رکھنے کا بھی مشورہ دیا۔

طٰحہ کا کہنا تھا کہ اسے فخر زمان سے ملنے کا بہت اشتیاق تھا اور اپنی اس خواہش کی تکمیل پر اسے بیحد خوشی ہے۔ ’ان سے بات کرکے بہت اچھا لگا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ