پاکستانی معیشت پیداواری صلاحیت میں اصلاحات کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی‘ عالمی بینک

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت نازک موڑ پر ہے ۔ اسٹریکچرل عدم توازن نے پائیدار ترقی کا راستہ روکا ہوا ہے۔ یہ عدم توازن کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا ۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ تجارتی پالیسی میں برآمدات مخالف اقدامات کو دور کیا جائے۔ برآمدات بڑھانے اور درآمدی ڈیوٹیز میں کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے زرعی شعبے کی پیداوار میں کمی ہورہی ہے ۔ معیشت پیداواری صلاحیت میں اصلاحات کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔جنرل سیلز ٹیکس کو ہم آہنگ اور بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے ۔

رپورٹ کے مطابق وسائل کے اعتبار سے پیداوار نہ ہونا ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ ٹیکسوں کو ہم آہنگ کرنے سے معیشت میں بہتری آ سکتی ہے۔ مینوفیکچرنگ اور تجارتی شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔

پاکستان میں 22 فیصد خواتین ملازمت کرتی ہیں اس شرح کو بڑھانا ہوگا۔ خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت سے ترقی میں اہم پیش رفت ہوسکتی ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک