مقبوضہ کشمیر: 3 دہائیوں بعد محرم کے جلوس کی اجازت، ہزاروں عزادار شریک

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو 3 دہائیوں کے تعطل کے بعد سری نگر میں محرم کے جلوس کی اجازت دے دی گئی۔ 8 محرم کے جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عزاداروں کے سری نگر کے قلب سے گزرتے وقت کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں جلوس 34 سالوں میں پہلی بار نکالا گیا۔ محرم کے جلوسوں پر سنہ 1989 سے پابندی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے 33 سال کے وقفے کے بعد شیعہ برادری کو سری نگر میں آٹھویں محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دی ہے۔ کشمیر کے ڈویژنل کمشنر وجے کمار بدھوری نے حکومتی فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کو روایتی راستے سے صبح 6 بجے سے  8 بجے کے درمیان گزرنے کی اجازت دی گئی۔

سری نگر کے ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز اسد نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شرکا کو کسی بھی ملک مخالف، اسٹیبلشمنٹ مخالف تقاریریا نعرے بازی کی اجازت نہیں ہے اور ایسی کوئی سرگرمی نہ کی جائے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہو اور مذہبی، نسلی، ثقافتی اور علاقائی جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

واضح رہے کہ1989 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب حکام نے سری نگر میں شیعہ مسلمانوں کو آٹھویں محرم کے جلوس کی اجازت دی ہے۔ تاہم عزاداروں کو 10 محرم کو جلوس کی اجازت دی جائے گی یا نہیں یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں