دارالحکومت میں اعلیٰ سطح کے غیر ملکی وفد کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد کی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کی سفارش کی ہے۔
دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کے غیر ملکی وفد کی آمد کے سبب 31 جولائی اور یکم اگست کی چھٹی کی تجویز چیف کمشنر اسلام آباد کی منظوری سے پیش کی گئی ہے۔
آئی سی ٹی اے کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رانا وقاص انور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت میں عام تعطیلات کے حوالے سے گردشی خط حکومت کو مقامی طور پر ان دو دنوں کی تعطیل کے ضمن میں فقط درخواست ہے کوئی اعلان نہیں۔
The letter regarding local holidays on 31st July and 1st August 2023 is only a request from ICT Administration to MOI for consideration. This is not a notification.
Approval of MOI is awaited, and notification is awaited. pic.twitter.com/akfDOtxUtm— Rana Waqas Anwar (@rmwaq) July 28, 2023
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 31 جولائی اور 1 اگست 2023 کو مقامی تعطیلات سے متعلق خط صرف آئی سی ٹی کی جانب سے وزارت داخلہ کو غور کرنے کی درخواست ہے۔ ’یہ کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ہے۔وزارت داخلہ کی منظوری اور نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔‘