شام میں زلزلے سےمزید 53 لاکھ افراد بے گھر ہونے کا خدشہ

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جنگ کے بعد آنیوالے تباہ کن زلزلے سےمزید 53 لاکھ افراد بے گھر ہو سکتے ہیں، زلزلے سے قبل جنگ زدہ ملک کے 68 لاکھ باشندے پہلے ہی بے گھر  ہونے کے سبب امداد کے منتظر ہیں۔

  غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سیوانکا دھانپالا نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا  کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق زلزلے سے متاثر ہونے والے 53 لاکھ افراد کو شام میں فوری پناہ کی ضرورت ہے۔

ضرورت مندوں کے لیے سخت سردی میں محفوظ پناہ کیلئے خیمے، پلاسٹک کی چادر، تھرمل کمبل، چٹائیاں اور موسم سرما کے کپڑے فراہم کرنے کی کوششیں کر رہےہیں۔

واضح رہے کہ شام میں بے گھر ہونے والوں میں یہ اضافہ حالیہ زلزلے کے سبب دیکھنے میں آ رہا ہے، حالیہ زلزلے سے پہلے بھی شام میں 68 لاکھ افراد جنگ میں تباہی کے سبب اپنے گھروں سے محروم ہوئے تھے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp