ٹک ٹاک ایک قدم اور آگے، ‘ٹیکسٹ پوسٹس’ فیچر متعارف کرا دیا

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی مشہور ترین شارٹ ویڈیو ایپ ’ٹک ٹاک‘ نے طویل عرصے کے انتظار کے بعد آخر کار ٹیکسٹ پوسٹ فیچر لانچ کر دیا ہے۔

یہ نیا فیچر فارمیٹ صارفین کو اپنی تحریرں لکھنے میں بااختیار بنانے اور خود کی سوچ کے اظہار کے لیے دلچسپ موقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

’ٹیکسٹ پوسٹس‘ کے ساتھ  ’ٹک ٹاک‘ تحریری مواد کی حدود کو بڑھا رہا ہے، اپنے متحرک صارفین کو اپنی کہانیوں ، نظموں ، تراکیب اور دیگر تحریری مواد کو اس ویڈیو پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے کا ایک اور جدید طریقہ قرار دیا جا رہا ہے۔

’ٹیکسٹ پوسٹس ‘ کا فیچر متعارف کرنے کے بعد اب صارفین کو یہ اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ اپنی تحریری صلاحیتوں کا اشتراک  اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کر سکیں۔

تحریری مواد کی اشاعت کا تجربہ

متن پر مبنی مواد بنانا اور ’ٹک ٹاک‘ پر شیئر کرنا اسے سے قبل آسان ہی نہیں بلکہ نا ممکن رہا ہے۔ اب ’ٹک ٹاک‘ کی سکرین پر صارفین کے پاس تین اختیارات میسر آ گئے ہیں۔

ان میں فوٹو ، ویڈیو اور تحریری متن، اس میں متن کا انتخاب تحریری متن تخلیق کرنے کا صفحہ کھولتا ہے ، جہاں صارفین اپنے خیالات کو صارف دوست کے انٹرفیس پر لکھ سکتے ہیں۔

نئے فیچر میں صارف کو آواز شامل کرنا ، مقامات کو ٹیگ کرنا ، تبصروں کو فعال کرنا اور ڈوئٹس کو مدعو کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، اس نئے فیچر نے ٹک ٹاک کو مکمل طور پر منفرد بنا دیا ہے۔

ٹک ٹاک میں میوزک یا گانے کو ٹیکسٹ میں بھی بدلا جا سکے گا

’ٹک ٹاک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نئے فیچر میں آپ اپنی تحریر میں ہر رنگ بھی بھر سکتے ہیں۔ اسے اسٹیکرز کے طور پر بھی شائع کر سکتے ہیں اور اپنی تحریر میں ہیش ٹیگ بھی ڈال کر اس کے دائرہ کار کو بڑھا سکتے ہیں۔

اس میں سب سے اہم پیش رفت یہ بتائی گئی ہے کہ جو میوزک ٹک ٹاک میں پہلے سے موجود ہےاسے بغیر کسی رکاوٹ کے ٹیکسٹ پوسٹس میں ضم کیا جا سکے گا جسے بہترین ساؤنڈ ٹریک کے ساتھ پڑھا بھی جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp