اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی صارفین کریڈٹ کارڈ سے کی جانے والی ابیرون ملک ادائیگیاں مزید 5 ماہ کے لیے انٹربینک ریٹس پر کر سکیں گے۔
پیر کو جاری کردہ مراسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متعلقہ ڈیلرز کو متوجہ کیا ہے کہ ماضی میں یہ سہولت 31 جولائی تک کے لیے تھی۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق اب کریڈٹ کارڈز کی سیٹلمنٹس انٹربینک سے کرنے کی سہولت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
حالیہ پیشرفت کے بعد اب کریڈٹ کارڈز سے ہونے والی ادائیگیوں کی سیٹلمنٹ انٹربینک ریٹس پر مزید پانچ ماہ کے لیے کی جا سکے گی۔
اب بیرون ملک کریڈٹ کارڈز استعمال ہونے کی صورت میں اس کی سیٹلمنٹ انٹربینک ریٹس پر 31 دسمبر 2023 تک کی جا سکے گی۔