مقدس کتابوں کی بے حرمتی کے خلاف یورپی یونین او آئی سی سے تعاون کو تیار

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو مقدس کتاب قرآن پاک  کی بار بار بے حرمتی کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرادی اور ساتھ ہی اس مسئلے کے حل کے لیے او آئی سی سے تجاویز بھی مانگ لیں۔

عرب نیوز کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کی ترجمان نبیلہ مسرالی نے بتایاکہ یورپی یونین، او آئی سی کے ساتھ رابطے میں ہے اور یورپ میں مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے کے معاملے پر جدہ میں قائم 57 رکنی اسلامی ادارے کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

نبیلہ مسرالی نے کہاکہ ہم اس مسئلے پرتعاون کے لیے او آئی سی کے سیکریٹریٹ اور برسلز میں ان کے مستقل نمائندے کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ او آئی سی ہمیں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے تجاویز سے آگاہ کرے اور کسی آفیشل میٹنگ کا انعقاد بھی کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق صحافیوں نے نبیلہ مسرالی سے پوچھاکہ کیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک میں قرآن پاک کو جلانا غیر قانونی قرار دیں گے، جس پر انہوں نے کہاکہ ہر قانونی چیز اخلاقی نہیں ہو سکتی، لیکن میرے لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں کہاکہ یورپی یونین نے قرآن پاک کو جلانے کے واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے، ہم نے واضح بیانات دیے ہیں اور ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مقدس کتابوں کو جلانے کے عمل کو یکسر مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 26 جولائی کو یورپی یونین کے اعلٰی نمائندے جوزپ بوریل بھی یہ بیان دے چکے ہیں کہ قرآن، یا کسی دوسری مقدس کتاب کی بے حرمتی جارحانہ، بے عزتی اور واضح اشتعال انگیزی ہے۔

واضح رہے اتوار کو او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل نے جدہ میں مقدس کتاب قرآن کی بار بار بے حرمتی پر ایک قرارداد منظور کی۔

جس میں تمام او آئی سی اوورسیزمشنز (نیویارک، جنیوا اور برسلز) سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ متعلقہ بین الاقوامی اداروں میں، اسلام اور اس کی مقدس علامتوں کے خلاف نفرت کی ان کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے بات چیت کریں اور او آئی سی کے تحفظات سے آگاہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا