بڑی آنت کا کینسر: پہلی علامت جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیں

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا میں بڑی آنت کا کینسر تیزی سے پھیلتی ہوئی بیماریوں میں سے ایک ہے تاہم اس عام ہوتی ہوئی بیماری کی علامات کو لوگ اکثر پہچان نہیں پاتے، بعدازاں یہ بیماری سنگین صورت اختیار کرجاتی ہے۔ اگر اس کی علامات کو شروع ہی سے پہچان لیا جائے تو بڑی آنت کے کینسر کا بہ آسانی علاج ممکن ہے۔

اس کے لیے اس بیماری کی علامات سے  باخبر ہونا بہت ضروری ہے۔ بہت سے لوگ اس مرض کی ابتدائی علامات کو نظرانداز کردیتے ہیں،ان کی یہی لاپرواہی بعد میں ان کے لیے بدترین اذیت کا سبب بن جاتی ہے۔

بڑی آنت کے کینسر کی سب سے بڑی علامت جو اکثر لوگ نظرانداز کرتے ہیں، بواسیر ہے۔ یہ بڑی آنت کے کینسر کی علامات میں سب سے بڑی علامت ہے۔ خاص کر خون کا اخراج بڑی آنت کے کینسر کا وجہ بنتا ہے۔

بواسیر اور خون کا اخراج اس قدر آسانی سے نظرانداز کردینے والا معاملہ نہیں ہے لیکن لوگ اکثر یہ سوچ کر لاپرواہ ہوجاتے ہیں کہ شاید یہ زیادہ نقصان دہ نہ ہو۔ حالانکہ ماہرین کے مطابق یہ لوگوں کی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے۔

خون کے اخراج کا تعلق کینسر کے علاوہ  کسی دوسرے مسئلہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ ایسی بیماریوں کا علاج وقت پر ہی ہونا چاہیے۔ لوگوں کو اس حوالے سے ماہرین سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اور اس معاملہ کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

بڑی آنت کے کینسر کی دیگر عام علامات جو اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیں، میں قبض کا زیادہ ہونا یا ہیضہ ہونا بھی شامل ہے۔ بہت سے لوگ ان مسائل کو بھی معمولی جانتے ہیں۔ اسی طرح وزن کا کم ہونا، خون کی کمی، چہرے وغیرہ کی رنگت کا تبدیل ہونا بھی بڑی آنت کے کینسر کی علامات ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی علامات ہی کا علاج کرلینا چاہیے تاکہ یہ کینسرمیں تبدیل نہ ہوسکیں۔

امریکن کینسر سوسائٹی کےمطابق بڑی آنت کے کینسر میں سکریننگ کی وجہ سے کافی حد تک کمی آئی ہے۔ ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ سکریننگ کی وجہ سے نہ صرف بیماری کی تشخیص ہوتی ہے بلکہ کینسر جیسی بیماری سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘