تجارتی خسارے میں 41 اعشاریہ 2 فیصد کمی

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے تجارتی خسارے میں رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر41.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں ملکی تجارتی خسارہ کاحجم 1.61 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 41.2 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارہ کاحجم 2.73 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون کے مقابلے میں جولائی میں تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جون میں تجارتی خسارہ کاحجم 1.86 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا جوجولائی میں کم ہوکر1.61 ارب ڈالرہوگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ جولائی میں ملکی برآمدات کاحجم 2.06 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی میں 2.25 ارب ڈالرتھا۔ مئی کے مقابلے میں جون میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینے میں درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر26.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جولائی 2023 میں ملکی درآمدات کا حجم 3.66 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 4.98 ارب ڈالرتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں