دنیا کی بڑی سیاسی جماعتیں، پاکستان سے کون شامل ہے؟

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے مختلف ممالک میں بے شمار سیاسی جماعتیں موجود ہیں جو اقتدار کے حصول کے لیے مختلف منشور لے کر میدان میں اترتی ہیں۔ لیکن ان میں سے عوامی پذیرائی چند ایک کو ہی ملتی ہے۔

دنیا میں بہت سے ممالک ایسے بھی ہیں جہاں دو چار جماعتیں ہوں گی لیکن پاکستان میں بے شمار سیاسی جماعتیں موجود ہیں۔ اور اس میں سے بڑی سیاسی جماعت کا تعین کرنا مشکل ہے جس کو بھرپور عوامی حمایت بھی حاصل ہو۔

 ٹوئٹر پر مختلف اعدادوشمار شیئر کرنے والے اکاؤنٹ ’گلوبل انڈیکس‘ نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی جس میں بتایا گیا کہ دنیا کی بڑی سیاسی جماعتیں کون سی ہیں۔

گلوبل انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی بڑی سیاسی جماعتوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی 180 ملین لوگوں کی حمایت کے ساتھ پہلے نمبر پر، چین میں کمیونسٹ پارٹی 98.04 ملین لوگوں کی حمایت کے ساتھ دوسرے جبکہ انڈین نیشنل کانگرس 50 ملین لوگوں کی حمایت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ گلوبل انڈیکس کی فہرست میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف دنیا کی بڑی سیاسی جماعتوں میں سے دسویں نمبر پر ہے۔

گلوبل انڈیکس کے اعدادو شمار کے بعد پاکستان میں تحریک انصاف کے حامی صارفین اپنی جماعت اور لیڈر کے دفاع میں سامنے آئے اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔

شہر بانو لکھتی ہیں کہ دنیا کی دسویں بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے کارکنان اور لیڈر کو اپنے ہی ملک میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شعیب حسن نامی صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اس کو سائیڈ لائن کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک اور صارف نے تحریک انصاف کی حمایت میں لکھا کہ تحریک انصاف جو دنیا کی دسویں بڑی سیاسی جماعت ہے وہ پچھلے ایک سا سے فاشسٹ حکومت کے زِیر عتاب ہے۔

سمیر خان نے پاکستان میں دیگر سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اگر اب بھی امپورٹڈ حکومت یہ سوچتی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں ہیں تو وہ گلوبل انڈیکس کی یہ فہرست دیکھ لیں۔

واضح رہے 9 مئی کے پُر تشدد واقعات کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوا، اور پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے جماعت چھوڑنے کے علاوہ سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو گئے، ویڈیو وائرل

2025: بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے کمزور کرنسی قرار، مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید

تیسری دنیا کے شہریوں کی امریکی امیگریشن پر پابندی: پاکستانی کس حد تک متاثر ہوں گے؟

پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، بسنت منانے سے متعلق آرڈیننس جاری

افغان طالبان رجیم کے تحت انسانی حقوق کی پامالیاں اور بڑھتی غربت، افغان عوام مشکلات کا شکار

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟