پاکستان میں اس وقت مہنگائی عروج پر ہے جس نے عوام کو پریشان کر کے رکھا ہوا ہے اور صورتحال یہ ہے کہ کوئی سوال کرتا ہے کہ گھر کے اخراجات کیسے پورے کیے جائیں تو کوئی پیٹرول مہنگا ہونے سے مشکل کا شکار ہے۔
ایسے میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر سیل سے خریدای کر لی جائے تو وہ اچھی خاصی بچت کر سکتے ہیں۔ اس لیے مختلف برینڈز بھی ہر چند ہفتوں بعد اپنی نئی کلیکشن نکال لیتے ہیں اور پرانی چیزوں کو تہواروں اور مخصوص دنوں سے منسلک کر کے وقتاً فوقتاً سیل لگا لیتے ہیں، کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ خواتین سیل کا سن کر لازمی خریداری کریں گی اور ان کی یہ حکمت عملی کامیاب بھی رہتی ہے۔
ایسی ہی 30اور 50 فیصد تک کی ایک سیل کپڑوں کے ایک مشہور برانڈ نے بھی لگائی جہاں خریداروں کی لائن لگ گئی۔
Sapphire sale right now pic.twitter.com/cHfSkcimQc
— Madiha Fawad (@Madiha4Fawad) August 3, 2023
سوشل میڈیا پر بھی اس سیل کا خاصا چرچا رہا اور صارفین نے اس پر مختلف تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے کپڑوں کے مشہور برانڈ پر لوگوں کا ہجوم دیکھ کر تبصرہ کیا کہ پھر بھی مخصوص لوگوں کا ایک ٹولہ کہتا ہے کہ ملک میں غربت بڑھ رہی ہے۔
جبکہ خصوصی نشانہ باز کہتے ہیں کہ ملک میں غربت بڑھ رہی ہے https://t.co/yo4iYuskON
— Malik Shery 🇵🇰 (@JahanZaibShery1) August 3, 2023
تنویر عباسی نامی صارف نے لوگوں کا ہجوم دیکھ کر سوال کیا کہ کیا یہ برانڈ لوگوں کو مفت کپڑے دے رہا ہے؟
کیا یہ مفت دے رہے ہیں https://t.co/oTVWcoVBdX
— Tanveerabbasi (@Tanveer68210511) August 3, 2023
ملنگ نامی اکاؤنٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی غریب ملک کے مہاجر نہیں بلکہ پاکستانی عوام ہے جو بہترین انداز میں اپنا کام کر رہے ہیں۔
These are not immigrants from any poor country they are just ordinary Pakistanis doing what they do best!!!
Just Pakiatani things!! https://t.co/IeyrpoYGyj— ملنگ (@khaalibartan) August 3, 2023
اعظم تارڑ نے خریداری کے لیے مشہور برانڈ کا رُخ کرنے والی عوام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اس قوم کے زوال کی بڑی وجہ یہی ہے کہ جب اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے کا وقت آئے تو یہ گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں اور مختلف برانڈز پر سیل لگا دی جائے تو بھاگ کر وہاں پہنچ جاتے ہیں۔
Is qoum k sabse bare zawaal ki wajah ye sales/subsidies hain munh utha k chale jayenge…jab apne haq k liye khare hone ka waqt ayega ghar mein paish karati h ye qoum https://t.co/TenRVMJ3zU
— Azam Tararrrrrrrrrrrr!!! (@IdhrKyaLikhte) August 3, 2023
ایک صارف نے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان حال عوام کے لیے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام اب صرف سیل سے خریداری کرنے پر مجبور ہیں۔
ہائے مہنگائی سے ستائی عوام اب صرف سیل پر ہی خریداری کرنے پر مجبور
— Bajwa (@Jutt77777) August 3, 2023
ایک صارف نے کہا کہ یہ مہنگائی پر 24 گھنٹے رونے اور بلکنے والے عوام ہیں جو اب سیل سے خریداری کرنے کے لیے قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ مہنگائ پر چوبیس گھنٹے روتی بلکتی عوام ہی ھے ناں؟
— Introvert (@Introvert2080) August 3, 2023














