عمران خان پی ڈی ایم کے ساتھ بیٹھنے پر تیار ہوگئے

ہفتہ 5 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم سے کہتا ہوں کہ اب وقت آچکا ہے کہ سب مل کر بیٹھیں اور ملک کا سوچیں، اگر ہم اپنی ذات کو بیچ میں سے نکال دیں، سب مل کر بیٹھیں گے تو یہی فیصلہ کریں گے جو ملکی مفاد میں ہوگا اور وہ فیصلہ صاف و شفاف الیکشن کا ہی ہوگا۔

عمران خان نے 4 اگست کو قوم کے نام ایک خطاب میں کہاکہ 12 مئی سے کہہ رہے ہیں کہ جج ہمایوں دلاور ہمارے خلاف فیصلہ دے گا، اس لیے ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھاکہ کیس کسی اور جج کے حوالے کیا جائے، وہاں سے بھی ہمیں انصاف ملنے کی امید نہیں تھی تو ہم سپریم کورٹ چلے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں ہمارے گواہ ہی نہیں پیش ہوئے ہمیں وقت ہی نہیں دیا گیاکہ گواہوں کو پیش کرتے، فیصلہ جو بھی آجائے گا مجھے نا اہل بھی کر دیں، لیکن سوال یہ ہے کہ اس فیصلے کو عوام مانیں گے؟

عمران خان نے کہاکہ یہ مجھے نااہل کرکے کسیز بنا کے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، کیا ان کو پتا ہے کہ پارٹی ختم ہی تب ہوتی ہے جب ووٹ بینک ختم ہو جائے، میں ان سے کہتا ہوں کہ آپ جائیں گلیوں چوکوں میں خود عوام سے پوچھیں کیا آپ نہیں جانتے کہ 70 فیصد عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، خواتین بھی جیل میں ہیں، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ خوف پھیلا کر کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ پولیس سے اس طرح کے غیر قانونی کام کروائے جا رہے ہیں بعد میں یہی پولیس خود انہی کاموں میں لگ جائے گی۔

عمران خان نے پوچھا کہ ’افتخار درانی کو کیوں اٹھایا اس کا تعلق تو میڈیا سے تھا، 9 مئی سے تو اس کا تعلق ہی نہیں تھا، عمران ریاض آج 3 مہینوں سے غائب ہے گھر میں بیوی اور بچے ہیں۔‘

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں پولیس کے لیے نفرت پھیل رہی ہے، لوگوں کے دلوں میں پہلے ہی پولیس کے لیے اچھا تاثر نہیں تھا ان حرکتوں کے بعد مزید نفرت پھیل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہناکہ 9 مئی ایک بہانہ تھا۔ پہلے سے پلان بنا ہوا تھا کہ پارٹی کو کچل دیں گے، یہ کیسے پارٹی کو کچل  رہے ہیں کہ ووٹ بینک بڑھتا ہی جا رہا ہے، جس دن الیکشن کرائیں گے سب سامنے آجائے گا اور جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ