’بابر اعظم مجھے پسند ہیں، میں ان سے شادی کرنا چاہتا ہوں‘

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ کے دوران بہترین کارکردگی پرسابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کمنٹری کرتے ہوئے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور بے ساختہ بول پڑے کہ بابراعظم مجھے بے حد پسند ہیں، میں ان سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم رمیز راجا نے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران بابر اعظم کی کارکردگی کو خوب سراہا اور کہاکہ وہ لڑکا جو بیٹنگ کر رہا ہے اس کی کیا ہی کلاس ہے اور الگ ہی معیار ہے جو ہر قسم کی اننگز میں دیر تک بیٹنگ کرسکتا ہے۔

رمیز راجا کا تعریف کرنے کا یہ منفرد انداز شائقین کرکٹ کو خوب پسند آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پرویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے رمیز راجا کے منفرد اسٹائل پر خوب تبصرے کیے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1688618930418450434

واضح رہے سابق کرکٹر رمیز راجا اپنے منفرد کمنٹری اسٹائل کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہیں، تاہم چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد وہ کمنٹری باکس سے دور ہو چکے تھے لیکن چیئرمین شپ ختم ہوتے ہی وہ دوبارہ کمنٹری باکس میں واپس آچکے ہیں۔

یاد رہے سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم نے شاندار سینچری اسکور کی، گال ٹائٹنز کی جانب سے 189 رنز کا ہدف دیا گیا، جواب میں بابر اعظم نے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 59 بالوں پر 104 رنز جڑ دیے۔

اس طرح کولمبو ٹائیگرز نے بابراعظم کی شاندار سینچری کے ساتھ گال ٹائٹنز کو شکست دے دی۔

یہ بھی واضح رہے کہ بابر اعظم کرکٹ کی تاریخ میں ٹی 20 میں 10 سینچریاں مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، ڈھاکہ میں ہلچل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟