مریم نواز ایک بار پھر متحرک: “ہمیں تو ن لیگ کا جھنڈا تک نہیں ملتا”

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتحادی حکومت کا آخری دن ہے جس کے بعد بظاہر لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز جو طویل عرصے سے سیاسی منظر نامے سے غائب تھیں اب گزشتہ چند روز سے متحرک دکھائی دے رہی ہیں۔

پہلے ’میاں دے نعرے وجن گے‘ اور نواز شریف کی تصویر والے مگ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پرانے مگ پر کافی تبصرے ہوتے تھے لیکن اس نئے مگ میں ’کافی‘ کا ذائقہ بہت اچھا ہے۔ اور پارٹی رہنماؤں کو استعمال کرنے کی تجویز بھی دی۔ جبکہ دوسری ویڈیو میں مریم نواز پارٹی سلوگن کے ساتھ مختلف اشیاء کی رونمائی کرتی نظر آئیں جن میں فون کور، نوٹ بک، کیپ، بیچز اور دیگر اشیا تھیں۔ اور ان چیزوں میں درج نعروں کو مریم نواز پڑھ کر سنا رہی ہیں۔

مریم نواز نے ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مسلم لیگ ن کے ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ چیزیں ہیں اور انہوں نے شاندار کام کیا ہے۔

مریم نواز کی جانب سے ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جہاں بعض صارفین نے ان پر تنقید کی تو وہیں چند صارفین مسلم لیگ ن کی حمایت میں بھی سامنے آئے۔

صحافی خرم شہزاد نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے کمرشل ونگ کا افتتاح کر دیا ہے، کمرشل ونگ کافی کپ، بیجز، نوٹ بکس اور موبائل فون کور جیسی پراڈکٹس کی تجارت کا ذمہ دار ہو گا۔

حسن صدیقی نے کہا مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ موجود ہر شخص جانتا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی چیز فروخت نہیں ہو گی لیکن کوئی بھی یہ کہنے کی جسارت نہیں کر سکتا کیونکہ طاقت چیز ہی ایسی ہے۔

https://twitter.com/rantspakistani/status/1689244452055838720?s=20

سیف اللہ خان آفریدی نامی صارف لکھتے ہیں کہ ن لیگ کا خیال ہے کہ بچوں کے ان کھلونوں سے یہ الیکشن  مہم چلا سکتے ہیں، انہوں نے ن لیگ کے دیگر رہنما جو ارد گرد کھڑے ہیں ان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے آس پاس غلام ذہنیت کے غلام نوکر کھڑے ہیں۔

اریج لکھتی ہیں کہ مسلم لیگ ن نے تجارتی سامان کے ساتھ گفٹ شاپ کا آغاز کیا ہے، جائیے اپنے ہی پیسوں سے بنی ہوئی چیزوں کو اپنے ہی پیسوں سے دوبارہ خرید لیجیے۔

عمران خان کے ایک کارکن نے مریم نواز کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو مرضی کر لو لیکن آئے گا تو عمران خان ہی۔

مسلم لیگ ن کی ایک کارکن نے مریم نواز سے پوچھا کہ یہ تمام چیزیں کہاں دستیاب ہوں گی کیونکہ ہمیں تو ن لیگ کا جھنڈا تک نہیں ملتا، انہوں نے کہا کہ رہنمائی کر دیں کہ یہ تمام اشیاء کہاں دستیاب ہوں گی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی