پی ایس ایل دنیا کی سب سے مشکل لیگ ہے، عماد وسیم

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے آنے جانے سے ٹیم نہیں بنتی، ٹیم کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بنتی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم کی کراچی کنگز کے لئے بڑی خدمات ہیں،شعیب ملک ایک سینئر کھلاڑی ہیں،سنیئر کھلاڑی مشکل وقت میں اچھا مشورہ دیتے ہیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ دنیا میں جس طرح ٹی ٹوئنٹی کھیلی جاتی ہے ہم اسی طرح کھیلنا چاہتے ہیں،پی ایس ایل دنیا کی سب سے مشکل لیگ ہے،پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو کھلاڑی دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں کہا محمد رضوان اچھا کھلاڑی نہیں ہے،رضوان نے وقت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ اس وقت پی ایس ایل ہمارے گول ہیں،مستقبل کا کسی کو علم نہیں،آگے سوچنے کا کوئی گول نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی سے ذاتی مسئلہ نہیں ہے، میں دوستی یاری کا قائل نہیں ہوں،میں نے پاکستان کرکٹ میں دوستی یاری نہیں دیکھی،مجھے کپتان فرنچائزر نے بنایا ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ کھلاڑیوں کے آنے جانے سے ٹیم نہیں بنتی، ٹیم کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟