پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگارنگ تقریب ملتان سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ سے قبل لائٹنگ اور میوزیکل شو کا شاندار نظارہ پیش کیا گیا۔
اس تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے والے گلوکاروں میں ساحر علی بگا، آئمہ بیگ شے گل، فارس شفیع اور عاصم اظہرشامل تھے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا گانا شے گل، فارس شفیع اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے خطاب کیا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ دبئی سے پی ایس ایل کا سفر شروع ہوا تھا جو اب ملتان پہنچ چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشنز میں پشاور اور کوئٹہ کے سٹیڈیمز میں بھی میچوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
تقریب کے احتتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
ملتان اسٹیڈیم میں جاری تقریب کے دوران شائقین سوشل میڈیا پر مختلف مواقع کی تصاویر شیئر کرتے رہے۔
اس موقع پر شہریار اعجاز نامی صارف نے مختلف پیش ٹیگز کے ساتھ فائر ورکس کی تصویر شیئر کی۔
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1625131838204256256
ایسے موقع پر جب بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسٹیڈیم میں گائے گئے ترانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ احمد حسیب نامی صارف نے لکھا کہ ’’ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان کے قومی ترانے نے یہاں ایک الگ ہی رونق پیدا کر دی۔‘‘
Pakistan National Anthem during the PSL opening ceremony here at Multan Cricket Stadium created a different vibe here. #PSL2023 #PSL8 #HBLPSL8 pic.twitter.com/VfDzTYEWja
— Ahmad Haseeb (@iamAhmadhaseeb) February 13, 2023
سیٹھ عبداللہ نامی صارف نے لکھا کہ ’’آئمہ بیگ نے ہمارے قومی ترانے کی خوبصورتی کو تباہ کر دیا۔‘‘
Aima baig ruined the beauty of our national anthem. 🤦🏻
— Saith Abdullah (@SaithAbdullah99) February 13, 2023
واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹورنامنٹ 19 مارچ تک جاری رہے گا۔اور اس روز یہ فیصلہ ہوگا کہ پی ایس ایل کا اگلا چیپمیئن کون ہے۔