کیا بلوچستان نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد پر مطمئن ہے؟

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر اپنے قلیل دور اقتدار کے اتحادیوں کی کاؤشوں کو خوب سراہا۔ وزیر اعظم نے چند روز قبل بلوچستان کی قوم پر ست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے اہم کردار ادا کیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (پی این پی ) مینگل نے 2018 میں عمران خان کی حکومت سے 6 نکاتی ایجنڈے کی بنیاد پر الحاق کیا۔ تاہم 2020 میں تحریک انصاف کی جانب سے وعدے پورے نہ کرنے پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کا دامن تھام لیا تو حکومتی ٹرین میں ایک بار پھر سوار ہو گئے۔

 ایک جانب جہاں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان نیشنل پارٹی (بی این پی )کے مشکور ہیں وہیں ’بی این پی‘ کی جانب سے بھی ’پی ڈی ایم‘ حکومت کو بلوچستان کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ترجمان غلام نبی مری نے کہا کہ ’بی این پی‘ نے ’پی ڈی ایم ‘کی حکومت سے اس بات پر ہاتھ ملایا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اس قلیل مدت میں تمام وعدے تو پورے نہیں ہوئے لیکن بہت سے نکات کو تسلیم کرکے ان پر عملدرآمد کسی حد تک  کروایا  گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ایک جمہوری جماعت ہے جو ملک کے آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی ہمشہ سے جبری گمشدگیوں سے متعلق آواز اٹھاتی رہی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) حکومت نے صوبے کے اس دیرینہ اور سنگین مسئلے کو نہ صرف غور سے سنا بلکہ معاملے کو حل کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا۔

غلام نبی نے بتایا کہ بی این پی نے ایوان میں حکومت کے احسن اقدامات کو سراہا اور منفی اقدامات کی مخالفت کی۔ پارٹی کی جانب سے وفاق میں ہر سطح پر صوبے کے عوام کی بات کی گئی اور پی ڈی ایم سے جتنا ہو سکا انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔

ایک سوال کے جواب میں غلام نبی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اگر بی این پی مینگل وفاق کی سطح پر صوبے کی بڑی جماعت بن کر ابھری تو اس جماعت کا ساتھ دیا جائے گا جو صوبے کے عوام اور اس کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی