پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں ٹاس کے لیے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مقابل ہوئے۔
ٹاس ملتان سلطانز نے جیتا جس کے بعد کپتان محمد رضوان نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، اُسامہ میر، ثمین گل، شاہنواز ڈھانی اور احسن اللّٰہ میدان میں اتریں گے۔
دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی نے اپنی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائے ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈوسن، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف اور زمان خان کو کھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس میچ میں پی ڈی پی کلاس آف 22 کے طاہر بیگ آج پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔

















