معروف شعراء افتخار عارف اور انور مسعود شعبہ فنون لطیفہ میں اعزاز کے حقدار قرار

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مختلف سول ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ثقافت، فلم ڈائریکشن، فلم پروڈکشن، فلم ڈسٹری بیوشن، فیشن ڈائزائننگ، اداکاری (فلم/ٹی وی)، گلوکاری، قوالی، ڈائریکشن، سنیماٹوگرافی، اسکرپٹ رائٹنگ، میوزک کمپوزنگ، فن تعمیر و فن قرأت، فن کُلاہ سازی (قراقلی ٹوپی)، ڈراما، تھیٹر، ریڈیو، مجسمہ سازی،شاعری، مزاحیہ اداکار، آرٹسٹ اور ڈیزائنر، ووڈ کٹ پرنٹ، اردو/سرائیکی افسانہ اور پلے رائٹنگ، پینٹنگ، کلاسیکل رقص / کوریوگرافی سمیت فنون لطیفہ کے دیگر ذیلی شعبہ جات کے لوگوں کو اعزازات دیے جائیں گے۔

گلوکاری کے شعبے میں مشہورگلوکار راحت فتح علی خان ہلال امتیاز کے حقدار قرار پائے ہیں،

وی نیوز کو دستیاب فہرست کے مطابق مشہور شخصیت جناب افتخار عارف کو (نشانِ امتیاز)، جناب محمد انور مسعود (ہلال امتیاز)، راحت علی خان (ہلال امتیاز)، سرمد سلطان کھوسٹ (ستارہ امتیاز)، بلال لاشاری (ستارہ امتیاز)، ستیش آنند  (ستارہ امتیاز)، قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری کو (ستارہ امتیاز) کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ محترمہ شاکر بی بی، (پرائیڈ آف پرفارمنس)، شازیہ منظور صاحبہ (پرائیڈ آف پرفارمنس)، مرحوم جناب عنایت حسین بھٹی، (پرائیڈ آف پرفارمنس)، جناب جہانزیب ملک (تمغہ امتیاز)، پروفیسر ڈاکٹر گل رحیم خان (تمغہ امتیاز) اور انور سن رائے (تمغہ امتیاز) سمیت درجنوں افراد شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا