دنیا کا مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینا بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے، بلاول بھٹو

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہر فورم پر آواز اٹھائی۔

ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہوئی۔ حالیہ سیلاب میں امریکا اور چین نے ہماری بھرپور مدد کی۔

42 ویں سپشلائزڈ ڈپلومیٹک گریجویشن کورس کے شرکاء سے فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

فارن سروس اکیڈمی نے بہترین ڈپلومیٹس پیدا کیے جنھوں نے پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تحت ہی ایف اے ٹی ایف سے نکلنا بڑی کامیابی ہے۔

خارجہ پالیسی کو ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں۔ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہوئی۔

جینیوا میں ریزیلئنٹ کانفرنس کے موقع پر دنیا نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ حالیہ سیلاب میں امریکا اور چین نے ہماری بھرپور مدد کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔ ہمارے فارن سروس آفیسرز نے دنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف بہترین انداز میں پیش کیا۔

پاکستان کو مختلف قسم کے بحرانوں کا سامنا ہے۔ ہمیں ہر میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بحال، انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھل گیا

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ