پاکستان کے طول و عرض میں جہاں جشن آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا وہیں دوست ممالک میں بھی جشن آزادی پاکستان کی تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے اہل پاکستان سےمحبت کا اظہار کیا گیا۔
جشن آزادی پاکستان کے موقع پر اماراتی خلاباز نے حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 400 کلومیٹر کی بلندی سے جشن آزادی میں شرکت کی۔
اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے 400 کلومیٹر کی بلندی سے پاکستان کے 76ویں یومِ آزادی میں شرکت کرتے ہوئے خلائی اسٹیشن سے اسلام آباد کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں بسنے والوں سمیت تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے پیغام دیا ’ہم صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں اور… pic.twitter.com/twrO6rsO2i
— WE News (@WENewsPk) August 14, 2023
اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے پاکستانی عوام کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی تصویر شیئر کی، اسلام آباد کی تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی۔
اماراتی خلاباز نے تمام پاکستانیوں بشمول متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو بھی مبارک دی۔
سلطان النیادی کا کہنا تھا کہ ہم صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ہم نے ایک دوسرے کی ثقافت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
ڈاکٹر النیادی اپنے 6 ماہ سے جاری سفر کو مکمل کر کے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
’اماراتی عوام ہر اچھے برے وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں، اس سال 76ویں یومِ آزادی کے موقع پر اماراتی عوام نے پاکستانی عوام کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی‘۔