الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے معاملے کو شفاف طریقے سے مکمل کرے، سپریم کورٹ

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے کہاکہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہے، اس کو شفاف طریقہ کار کے تحت مکمل کیا جائے اور انتخابات سے پہلے اس معاملے کو حل کیا جائے۔

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ میں متعدد بار حلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا ہے۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے مکمل کرے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے، سندھ سے اکثر یہ گلہ کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئی ہیں۔

چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے پراسیکیوٹرز سے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟ اور ساتھ ہی مسکراتے ہوئے کہاکہ ابھی تک تو انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی ہے۔

چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کیے جائیں۔

 واضح رہے کہ سندھ میں صوبائی حلقے پی ایس 7، 8 اور 9 شکارپور کی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ میں چیلنج کی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘