سنیما گھروں کی بندش کے برسوں بعد سمندر کنارے فلم دیکھنے کا انوکھا انداز

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کے شہر غزہ میں برسوں سے شہریوں کو خوشی کے مواقع بہت کم ملے ہیں۔ جہاں ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہے وہیں ان کے شہر کو بھی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی وجہ سے شہر کے ریستوران، سنیما ہال، عجائب گھر وغیرہ بند ہیں۔ غزہ کے لوگوں کے حالات نارمل نہیں ہو رہے تو ایسے میں سمندر کنارے فلم دیکھنا اور دکھانا چھوٹی بات نہیں۔

عرب نیوز کے مطابق غزہ ایسا شہر ہے جہاں پر لوگوں کو بے فکری نصیب نہیں ہوتی، اسی لیے غزہ کے ایک  ریستوران نے غزہ کے شہریوں کو فلم دکھانے کا اہتمام کیا۔ شہریوں کی دلچسپی کا سامان یہ تھا کہ فلم کی اسکریننگ سمندرکے کنارے ہوئی جس میں متنوع موضوعات پر کئی فلمیں دکھائی گئی۔

بہت سے لوگوں کو طویل عرصے بعد سنیما جیسا مزہ ملا کیونکہ شہر کا ایک بڑا سنیما ہال 30 برس قبل بند ہوگیا تھا۔ اس اوپن ایئر شو میں بچوں کو خوش کرنے کے لیے بھی خاص طور پہ بچوں کی فلم لگائی گئی تھی۔ بہت سے بچوں میں سے ایک 13 سالہ محمد زیڈان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کے ایک دن وہ سنیما میں جا کر فلم دیکھ سکے اور پاپ کارن بھی کھا سکے۔

مزید پڑھیں

غزہ میں کئی سنیما ہال تھے لیکن جنگی حالات کی وجہ سے بہت سے سنیما ہال بند ہو گئے ہیں جبکہ بہت سوں کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔ میزبان ریستوران کے مالک علی مہنا نے کہا کے وہ آج تک کسی سنیما گھر نہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر کنارے فلم دیکھنے ہر قسم کے لوگ نہیں آتے لیکن جو آتے ہیں وہ اپنے شوق اور خوشی سے آتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کے بچے بھی یہاں آ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ لہروں کی آواز اور فلمی میوزک سے بچے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp