سپریم کورٹ: پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ والیوم 10 سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے پاناما پیپرز لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کا والیوم 10 جاری کرنے کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل ہیں۔ اس ضمن میں عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر سپریم کورٹ نے براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے پاناما کیس کے ضمن میں تشکیل کردہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے والیوم 10 کی نقول حاصل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران نیب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کیے  تھے۔

درخواست گزار براڈ شیٹ کمپنی نے موقف اختیار کیا تھا کہ کمپنی نے شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے اس کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔ درخواست گزار براڈ شیٹ کمپنی نے برطانیہ کی ایک عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کے لیے مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

براڈ شیٹ کمپنی نے سپریم کورٹ سے چیئرمین نیب کو پانامہ پیپرز لیکس کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ براڈشیٹ کمپنی پانامہ جے آئی ٹی والیوم 10 کو برطانوی عدالت میں اسے بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔

سپریم کورٹ میں گزشتہ سماعت کے دوران درخواست گزار کمپنی کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا تھا کہ اس حوالے سے لندن میں کیس کی سماعت جاری ہے اور گزشتہ سماعتیں 16 سے 19 جولائی تک ہوچکی ہیں۔

لطیف کھوسہ کے مطابق لندن کی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے، عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لندن کی عدالت اس کیس میں کوئی فیصلہ کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘