بلوچستان کے 7 ویں نگراں وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی کا تعلق ایک بلوچ قبیلے سے ہے اور ان کا آبائی علاقہ لہڑی ہے۔
علی مردان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے صاحبزادے ہیں۔ ان کے والد سنہ 1975 سے سنہ 1977 تک سینیٹر رہے۔
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے علامہ اقبال یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا جس کے بعد انہوں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔ علی مردان ڈومکی سنہ 2002 سے سنہ 2005 تک تحصیل ناظم لہڑی اور سنہ 2005 سے سنہ 2010 تک ضلع ناظم سبی رہے۔
علی مردان کے بھائی دوستین ڈومکی رکن بلوچستان اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں جب کہ سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی علی مردان ڈومکی کے نانا تھے۔