پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں تمام بورڈز کے سربراہان کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔
پی سی بی نے ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کے بورڈ کے سربراہان کو ایشیا کپ کا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جن افراد کو مدعو کیا گیا ہے ان میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ بھی شامل ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کو یہ دعوت جذبہ خیر سگالی کے تحت دی گئی ہے۔
ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان جب کہ دیگر میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔














