سابقہ ٹوئٹر موجودہ ’ایکس‘ پر اب کسی کو بلاک نہیں کیا جا سکے گا، ایلون مسک

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابقہ ٹوئٹر ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ اب کوئی کسی کو بلاک نہیں کر سکے گا کیوںکہ ایپ میں سے بلاک کرنے والا آپشن جلد ختم کر دیا جائے گا جبکہ صارفین نے ایلون مسک کے اس عمل کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ایکس میں بلاک فیچر کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن ایلون مسک کے مطابق صارفین کے لیے ڈائریکٹ انباکس میسج سے بلاک کرنے کا آپشن ابھی بھی موجود ہوگا۔

ایلون مسک نے پچھلے سال 44 بلین ڈالر کے معاہدے کے بعد ٹوئٹر (ایکس) کو سنبھالا  اور سائٹ کے اندر طویل تبدیلویں کا سلسلہ شروع کر دیا، جس کے بعد بلاک فیچر ختم کرنا بھی ایک تازہ ترین تبدیلی ہے۔

فی الحال، موجودہ آپشن کے تحت جب صارفین کسی اکاؤنٹ کو “بلاک” کرتے ہیں، تو مذکورہ اکاؤنٹ کی پوسٹ ٹائم لائن پر نہیں آتی یعنی پوسٹ ٹائم لائن سے بلاک ہو جاتی ہے۔

تاہم جو اکاؤنٹ بلاک ہوتا ہے وہ بلاک کرنے والے کو مزید پیغامات نہیں بھیج سکتا اور نہ ہی وہ ان کی پوسٹس دیکھ سکتا ہے۔

ٹوئٹر کے سابق بانی، جیک ڈورسی بھی ایلون مسک کے اس فیصلے سے متفق نظر آئے اور کہاکہ کسی بھی اکاؤنٹ کو مکمل طور پر میوٹ کرنا ایک اچھا فیصلہ ہے۔

ان کے مطابق یہ خدشات ابھی بھی موجود ہیں کہ کوئی کسی کو ہراساں کرے، یا مغلظات سے بچنے کے لیے مکمل تحفظ فراہم نہیں ہوسکے گا۔

تاہم ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ’ڈیجیٹل ٹاؤن اسکوائر‘ ایک ایسا پلیٹ فارم ہو جہاں تمام آوازیں سنی جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ایپ اسٹور اور دیگر سوشل میڈیا کی شرائط و ضوابط کے خلاف ہونے والے آن لائن نقصانات سے صارفین کی حفاظت کے لیے یہ خطرہ مول لے رہے ہیں۔

واضح رہے بلاک کی جگہ میوٹ فنکشن فی الحال صرف اکاؤنٹ کی پوسٹ کے بارے میں اطلاعات کو روکتا ہے اور ایک اکاؤنٹ جو میوٹ ہے وہ اب بھی میوٹ کرنے والے کی پوسٹس دیکھ سکتا ہے اور انہیں جواب دے سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن