وزیر مذہبی امور انیق احمد سے سعودی سفیر کی ملاقات، سعودی وفد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مذہبی امور انیق احمد سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں سعودی ڈپٹی منسٹر ڈاکٹر حسن مناخرہ، سیکرٹری مذہبی امور، ڈی جی حج بھی شریک تھے ۔

وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں سعودی وفد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔

سعودی وزیر حج مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے چیئرمین ہونے کی وجہ سے انتہائی محترم ہیں، سعودی وفد سے حج، عمرہ، روٹ مکہ، مذہبی سیاحت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ آئندہ حج انتظامات میں جدت اور بہتری کے لیے ایم او یو سائن کیے جائیں گے۔ سعودی شاہ سلمان کے لیے پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے، ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو پاکستان کا سفیر قرار دیا تھا۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے، ہم پاکستانی بھائیوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں