فاطمہ سے شادی کیسے ہوئی؟، احمد علی بٹ پہلی مرتبہ حقائق منظر عام پر لے آئے

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احمد علی بٹ ایک ملٹی ٹیلنٹڈ آرٹسٹ ہیں اور وہ ایک بڑے دل کے مالک بھی ہیں، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ زندگی میں آگے کیسے بڑھا جاتا ہے۔احمد علی ہمیشہ سے ایک اداکار اور میزبان کی حیثیت سے ناظرین کو تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور وہ ایک کامیاب فلم اسٹار بھی ہیں۔

احمد علی بٹ نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز فواد خان کے ساتھ ’جٹ اینڈ بائینڈ‘ فلم سے کیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، وہ کہیں نا کہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہی نظر آئے۔

احمد علی بٹ نے سابق اداکارہ فاطمہ خان سے شادی کی ہے اور ان کے ہاں ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔ شادی کے بندھن میں بندھا یہ جوڑا بہت ذہین اور ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرنے والا ہے ۔ دونوں میاں بیوی کسی بھی چیز کے بارے میں اپنی رائے کا اشتراک کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے ۔

 فاطمہ خان اور احمد کئی سالوں سے دوست تھے اور آخر کار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ احمد علی بٹ نے پہلی بار ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی شادی کے بارے دلچسپ حقائق اپنے ناظرین کے ساتھ شیئر کیے۔

اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے کہا کہ اچھی زندگی کا دارومدار اچھی ذہنیت پر ہوتا ہے۔ اگر آپ مثبت ہوں گے تو ہر کسی کو خوش رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔

احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ اچھے جیون ساتھی کا ملنا اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اور فاطمہ خان نے ان کی زندگی میں آ کر انہیں اس نعمت سے نوازا اور میری مدد کی ۔ فاطمہ اس وقت بھی گھر اور ان کے بیٹے کی دیکھ بھال کرتی ہے جب وہ طویل عرصے تک شوٹنگ کے لیے گھر سے دور ہوتے ہیں۔

احمد علی بٹ نے فاطمہ خان سے شادی کے حوالے سے پہلی بار دلچسپ حقائق اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فاطمہ اور انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں 9 سال لگ گئے ۔ فاطمہ برطانیہ کی شہری تھی اور ان کی دوست بننے کے بعد وہ واپس لندن چلی گئیں۔ احمد بٹ کا کہنا ہے کہ ’میں اس بات پر ڈٹا رہا کہ ہمارا مستقبل ایک ساتھ ہی ہے اور ہم ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں چنانچہ وہ فاطمہ کو واپس پاکستان آنے پر راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بالآخر فاطمہ واپس پاکستان آ گئیں اور ہماری 9 سال سے زیادہ عرصے تک کی دوستی شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی