راولپنڈی میں منکی پاکس وائرس کا کیس سامنے آگیا، قومی ادارہ صحت

اتوار 20 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں منکی پاکس وائرس کا کیس سامنے آگیا، قومی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کی تصدیق کردی گئی ہے، منکی پاکس کامریض راولپنڈی کے اسپتال میں زیرِعلاج ہے۔

قومی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں منکی پاکس وائرس کا کیس سامنے آیا ہے، جبکہ مریض کا علاج معالجہ جاری ہے، اور منکی پاکس کیس کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کا کوئی خطرہ نہیں، منکی پاکس کیس کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کاعمل جاری ہے، منکی پاکس مریض کے اہلخانہ کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے شہر سکھر میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آیا تھا جب کہ مریض کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر صالح چنا کا کہنا تھا کہ شکار پور کے رہائشی 65 سالہ بہرام جتوئی میں منکی پاکس کی علامت موجود ہیں، تاہم  زیرِعلاج مشتبہ مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں