پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں نصب چیئر لفٹ ڈولی کیسے کام کرتی ہے؟

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویژن سمیت پاکستان کے مختلف پہاڑی علاقوں میں مقامی آبادی کو بنیادی سفری سہولیات میسر نہیں ہیں۔

اس مسئلہ کے حل کے لیے مختلف پہاڑی مقامات کے رہنے والے مقامی طور پر تیارہ کردہ چیئر لفٹ استعمال کرتے ہیں، جسے ڈولی کہا جاتا ہے۔

ڈولی مقامی ہندکو زبان میں اس برتن کو کہا جاتا ہے جس میں خواتین دوردراز چشموں سے پینے کا پانی بھر کر لاتی ہیں۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام سمیت چند دیگر مقامات پر نصب یہ ڈولی یا ڈولیاں عموما ایسے مقامات پراستعمال کی جاتی ہیں جہاں سے عام طور پر گزرنا ممکن نہی ہوتا۔

پہاڑی دریاؤں اور برساتی نالوں پر نصب کی جانے والی یہ ڈولیاں کچھ مقامات پر اتنی اونچی لگائی جاتی ہیں کہ ان کی بلندی ہزاروں فٹ تک پہنچ جاتی ہے۔

دیہی علاقوں میں کوئی بیمار ہو جائے، اسکول و کالج جانا ہو، بازار سے سودا سلف لانے کی باری ہو، شادی بیاہ کا موقع ہو یا کسی کے جنازے میں شرکت کرنی ہو، ڈولی کے بغیر سفر کرنا اور ایک سے دوسری جگہ جانا ناممکن ہوتا ہے۔

ڈولی کو نصب کرنے کے لیے عموما سوزوکی پک اپ کے کور کے طور پر استعمال ہونے والے شیڈ جیسا سیٹ اپ بنایا جاتا ہے۔ اس پنجرے نما سواری کے اندر دونوں جانب سیٹس نصب ہوتی ہیں جن پر بیٹھا جاتا ہے۔

ڈولی کو چلانے کے لیے لوہے کے موٹے رسوں کو دریا یا دیگر بلند مقامات پر ایک سے دوسری جانب یوں باندھا جاتا ہے کہ یہ بالکل آمنے سامنے رہیں۔

لوہے کی فرہم تیار کر کے ڈولی کو اس سے لٹکا دیا جاتا ہے۔ مزید احتیاط کے لیے ڈولی کو آہنی رسی کی مدد یوں فریم میں جکڑا جاتا ہے کہ اس کا وزن مکمل طور پر رسیوں پر موجود رہے۔

ڈولی کے سفر کے آغاز اور اختتام پر چبوترے بنائے جاتے ہیں جہاں ماضی میں ہاتھوں کی مدد سے رسی کو کھینچا جاتا تھا۔ بجلی میسر آنے کے بعد اب یہی کام برقی موٹر سے لیا جاتا ہے۔ موٹر چلنے پر ڈولی کے اوپر نصب پہیے لوہے کی رسی پر چلتے اور اسے ایک سے دوسری جانب منتقل کرتے ہیں۔

عموما چھ افراد کی گنجائش رکھنے والی ڈولی میں بعض اوقات درجن بھر افراد کو بھی سوار کر لیا جاتا ہے۔

عموما نجی انتظام کے تحت چلائی جانے والی یہ ڈولیاں آمنے سامنے موجود پہاڑوں پر نصب ہوتی ہیں۔ ان میں سفر بظاہر ایڈونچر لگتا ہے لیکن پہاڑی زندگی کی سخت کوشی سے محروم افراد کو یہ تجربہ کرنا پڑے تو بہت سے کمزور دل افراد ان میں قدم بھی نہیں رکھ پاتے۔

منگل کو بٹگرام کی تحصیل الائی میں رسیاں ٹوٹنے کے بعد سینکڑوں فٹ بلندی پر پھنس جانے والی ڈولی میں مقامی ٹیچر اور 7 طلبہ سوار تھے۔

علی الصبح پیش آنے والے واقعہ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے پروویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی تجویز پر پاکستانی فوج ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کارروائی کر رہی ہے۔

رسیاں ٹوٹنے کے بعد کئی گھنٹوں سے ہوا میں معلق ڈولی ہیلی کاپٹر کے قریب پہنچنے کے بعد غیرمتوازن ہو گئی تھی۔

خطرناک ہونے کے باوجود اکلوتا ذریعہ سفر ہونے کی وجہ سے عام استعمال ہونے والی ڈولی لفٹ کے چلانے والوں کو بعض اوقات تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔ البتہ ان علاقوں سے واقف افراد کا موقف اس کے برعکس ہوتا ہے۔

قبل ازیں ڈولی لفٹ میں موجود گلفراز نے موبائل فون کے ذریعے نیچے موجود افراد کو بتایا تھا کہ دل کے عارضے میں مبتلا ایک مسافر کئی گھنٹوں سے بیہوش ہے اور بلندی پر تیز ہوا چل رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب