جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، مارا گیا دہشت گرد علاقے میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں سے جھڑپ میں 6 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
ترجمان نے بتایا کہ فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے خیبرپختونخوا میں دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور حکمت عملی اختیار کیا جا رہی ہے اور خفیہ آپریشنز کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ اس دوران بہادری سے لڑتے ہوئے 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔