’بوتل بند پیغام‘ بھیجنے والے کی تلاش کیوں شروع کر دی گئی؟

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست نیو جرسی میں ساحل سمندر سے ایک ایسا پیغام ملا ہے جسے آئر لینڈ سے کانچ کی بوتل میں بند کر کے سمندر میں پھینک دیا گیا تھا، پیغام کس کے لیے ہے اور اسے 4 سال قبل بھیجنے والا کون ہے؟، اس کی سوشل میڈیا کے ذریعے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پرانے وقتوں میں لوگ کبوتر کے ذریعے پغام رسانی کیا کرتے تھے، کبوتر میلوں دور کسی کا پیغام پہنچایا کرتے تھے لیکن زمانہ تبدیل ہوا، ڈاک کا نظام متعارف ہوا، پھر زمانہ اس سے بھی آگے چلا تو ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی دریافت نے پیغام رسانی کا سارا نظام ہی بدل کر رکھ دیا، اب میلوں دور آپ کو کسی تک اپنا پیغام پہنچانے میں سیکنڈ بھی درکار نہیں ہوتا۔

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو پیغام رسانی کے لیے انوکھا طریقہ استعمال کرتے ہیں، ایسی ہی ایک مثال نیو جرسی میں اس وقت سامنے آئی جب یہاں ساحل سمندر پر جمع ہونے والے کچرے کی صفائی کرنے والے ایک خاندان کو ایک بوتل ملی جس میں ایک پیغام رکھا گیا تھا اور اسے آج سے  4 سال قبل آئر لینڈ سے سمندر کے حوالے کیا گیاتھا۔

ساحل سمندر پر چلنے والے فرینک بولگر نے بتایا کہ وہ وائلڈ ووڈ اسٹریٹ 14 کے بیچ کے کنارے اپنی اہلیہ کیرن اور پوتی آتمن کے ساتھ چہل قدمی کر رہے تھے کہ انہیں ایک بوتل پر نظر پڑی جس کے اندر ایک پرچی موجود تھی۔

بولگر کا کہنا ہے کہ ‘ہمیں یہ بوتل ساحل سمندر پر پڑے کچرے سے ملی۔ہم نے اسے اٹھا لیا اور گھر لے جانے کا ارادہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ بوتل کے اندر پڑی ہوئی کاغذ کی پرچی پر کیا لکھا ہے؟ یا یہ کاغذ کا ٹکڑا کس مقصد کے لیے بوتل میں رکھا گیا ہے؟۔

بولگر کا کہنا ہے کہ اس راز کی تلاش میں انہوں نے بوتل پر لگے مضبوط کاک کو ہٹایا تو اندر سے انہیں ایک تحریر ملی جو 17 جولائی 2019 کو لکھی گئی تھی اور اس پر ‘اوئیف’ نامی شخص کے دستخط تھے۔

نوٹ میں لکھا ہے گیا ہے کہ ‘آئرلینڈ کی جانب سے سلام۔‘ میں نے اس بوتل کو سمندر میں پھینک دیا ہے تاکہ یہ کسی کو دوسرے دن مل سکے۔  شاید یہ افریقہ جا پہنچے یا آئس لینڈ تک کا سفر کرے!  مجھے نہیں معلوم کہ یہ کسی کو مل گیا ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ یہ کسی کو اب مل گیا ہے!

بولگر نے بوتل میں بند اس پیغام کو ایک مقامی میگزین کے حوالے کر دیا۔ میگزین نے اس پیغام کے لکھنے والے کی تلاش کے لیے فیس بک پر تصاویر کے ساتھ شیئر کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟