جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن امتحان کے 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کرنے والی 16 سالہ ماہ نور چیمہ کی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی وب سائٹ ایکس پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ماہ نور چیمہ نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کی طالب علم دوست پالیسوں کی تعریف کی ہے۔
پاکستان میں کس سیاستدان یا سوشل ورکر کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی؟ اس سوال کے جواب میں ماہ نور کا کہنا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
ماہ نور چیمہ نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کی انتظامیہ کی تعلیم دوست پالیسی، غریب طالبعلموں کو لیپ ٹاپ اسکیم اور لاہور میں ان کے تعلیم کے فروغ کے کاموں سے بہت متاثر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبہ میں شہباز شریف نے جتنا کام کیا ہے کسی بھی سیاست دان نے نہیں کیا۔
جی ایس سی میں ورلڈ ریکارڈ 34 اے سٹار گریڈز لینے والی طالبہ ماہنور چیمہ کی سب سے بڑی انسپائریشن سابق وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔ انکی ایڈمنسٹریٹو اہلیت سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے اور غریبوں کے بچوں کیلئے دانش سکولز جیسے پراجیکٹس جیسا کام کسی اور نے نہیں کیا اور وہ مستقبل میں انکے ساتھ… pic.twitter.com/YpQLvVVjGw
— Raza Butt 🎙️ (@SocialDigitally) August 25, 2023
اور مستقبل میں شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن امتحان کے 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کرنے والی ماہ نور نے او لیول امتحان میں 10 مضامین کا امتحان اسکول سے جبکہ 24 مضامین کا امتحان بطور پرائیوٹ امیدوار دیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا آئی کیو لیول نظریہ اضافت پیش کرنیوالے عظیم سائنسدان آئن اسٹائن سے بھی زیادہ قرار دیا جارہا ہے، مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا اسکور 161 رہا ہے، وہ ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں شامل ہیں۔
یوں تو ماہر طبیعات آئن اسٹائن کبھی مینسا ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر ان کا آئی کیو اسکور 160 تصور کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ماہ نور کے والدین عثمان چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے، یہ فیملی 2006 میں برطانیہ منتقل ہوگئی تھی۔