کرکٹ کے کھیل میں مینکڈنگ آؤٹ کرنے کا ایک طریقہ ہے، جسے عام طور پر مینکڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان آخری اوور میں مانکڈنگ کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے، جس پر پاکستانی کپتان بابراعظم کی ناراضی دیکھنے کو ملی۔
بولر کے گیند پھینکنے سے پہلے اگر نان اسٹرائیکنگ بلے باز کریز سے باہر نکل جائے اور بولرنان اسٹرائیکنگ بلے باز کو رن آؤٹ کر دیتا ہے اس کو مینکڈنگ یا مینکڈ کہتے ہیں۔
مینکڈنگ کا نام کیسے پڑا؟
نان سٹرائیکینگ بلے باز کو رن آؤٹ کرنے کے اس طریقے کا نام ہندوستانی کرکٹر ونو مانکڈ کے نام پر رکھا گیا ہے، کیونکہ ’ونو منکڈ‘ ہی وہ پہلے باؤلر تھے جنہوں نے 1947 میں سیڈنی کے گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ’بل براؤن‘ کو آؤٹ کیا تھا۔
کرکٹ میں مینکڈ کرکے آوٹ کرنے کا یہ طریقہ کافی عرصے تک متنازعہ رہا یہاں تک کے کچھ کرکٹ ماہرین اس طرح آؤٹ کرنے کو اب بھی سپورٹس مین شپ کے خلاف سمجھتے ہیں، جبکہ کچھ کا خیال ہیں کہ اگر بلے باز بہت جلد کریز چھوڑ کرغیرمنصفانہ فائدہ اٹھا رہا ہے تو بولر کو اس صورت حال کا فائدہ اٹھانے کا حق ہے۔
2019 میں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینکڈنگ کے قوانین کو واضح کرنے کے لیے کرکٹ کے قوانین کو اپ ڈیٹ کیا۔ موجودہ قوانین کے مطابق، گیند کو چھوڑنے سے پہلے نان اسٹرائیکنگ بلے باز کو رن آؤٹ کرنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ گیند باز نے اپنا معمول کا بولنگ ایکشن مکمل نہ کیا ہو اور بلے باز اپنی کریز سے باہر ہو، تاہم بولرکو رن آؤٹ کرنے سے پہلے بلے باز کو متنبہ کیا جانا چاہیے۔
Cricket a gentleman's game! #PakvsAfg pic.twitter.com/5RFOoJIsSX
— Naz Baloch (@NazBaloch_) August 25, 2023
لیکن آئی سی سی کے باقاعدہ قوانین کے باوجود بھی مینکڈنگ کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا، یہی وجہ ہے کہ اس نوعیت سے آؤٹ جب بھی کسی ہائی پروفائل میچ میں ہوتو کسی نہ کسی طور متنازع ہی رہتے ہیں۔ شائقین اورماہرین کرکٹ اکثر مینکڈنگ پر بحث کرتے اور اسے اسپورٹنگ اسپرٹ کے منافی قرار دیتے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ مینکڈ کس ٹیم نے کیے؟
اب تک 6 کرکٹ ٹیمیں مینکڈنگ کرکے اپنے مدمقابل کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ مجموعی طور پر 11 کھلاڑی مینکڈ کا شکار ہوئے ہیں۔
بھارت 3 کھلاڑیوں کو مینکڈ کرکے اس فہرست میں سر فہرست ہے۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اور سری لنکا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو مینکڈنگ طریقہ سے آؤٹ کیا ہے جبکہ ویسٹ اندیز اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں ایک، ایک کھلاڑی کو مینکڈ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
Most Mankading dismissals by Full Member teams in international cricket
3 India
2 Australia
2 New Zealand
2 Sri Lanka
1 Afghanistan
1 West Indies
0 Bangladesh
0 England
0 Ireland
0 Pakistan
0 South Africa
0 Zimbabwe— Mazher Arshad (@MazherArshad) August 26, 2023
گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں فضل حق فاروقی نے شاداب خان کو آخری اوور میں مینکڈ کر کے اس فہرست میں افغانستان کا کھاتہ بھی کھول دیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ، پاکستان، بنگلادیش اور باقی ٹیموں نے ابھی تک کسی کھلاڑی کو مینکڈ نہیں کیا۔