سکھر: سندھ حکومت کا مقتول صحافی کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‎سندھ کے نگراں وزیر قانون عمر سومرو اور نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد کی سینئرجان محمد مہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں ان کے ورثاء سے تعزیت کی گئی اور حکومت سندھ کی جانب سے ورثاء کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔

نگراں وزیر قانون عمر سومرو نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کچے کے چاروں اضلاع میں ڈاکوؤں کے خاتمے اور رینجرز کی نگرانی میں وزیر اعلٰی سندھ کو آپریشن کرنے کی سفارش کروں گا، آپریشن کے لیے 90 روز کے اخراجات کو فوری طور پر ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کی روشنی میں ڈاکوؤں کے کے خاتمے کے لیے آپریشن کرنے کی ہدایت کرے، نگراں حکومت کو ایسی کوئی مجبوریاں نہیں ہیں کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن نا کرسکیں۔

عمر سومرو نے کہاکہ یہاں جو بھی بڑا واقعہ ہوتا ہے تو جرائم پیشہ افراد کچے میں جاکر چھپ جاتے ہیں، یہاں سے کشمور تک کچے میں ڈاکوؤں کا جو کینسر پھیلا ہوا ہے اس کا صفایا ہونے کی ضرورت ہے۔

نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نے کہاکہ جان محمد مہر کے زخمی ہونے کے بعد اسپتالوں میں بروقت علاج نا ہونے پر غفلت برتی گئی جس پر انکوائری کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پر کوئی سیاسی پریشر نہیں ہے، بغیر کسی خوف کے تمام چیزوں کو بہتر کریں گے، رانی پور واقعہ کی وجہ سے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم سب اس خاندان اور ایسے تمام بچوں کے قصور وار ہیں، فاطمہ کے ورثاء غریب لوگ ہیں انہیں محفوظ مقام پر منتقل کریں گے تاکہ ان پر کسی قسم کا دباؤ نا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی