سکھر: صحافی جان محمد کے قتل میں نامزد 2 ملزمان گرفتار

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھر پولیس نے صحافی جان محمد مہر کے قتل میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطبق گرفتار ملزمان میں بخش علی اور بابر مہر شامل ہیں۔ جن کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو صحافی جان محمد مہر کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کی ایف آئی آر 15 اگست کو سکھر کے تھانہ سی سیکشن میں درج کی گئی تھی۔

ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

صحافی جان محمد مہر کے قتل کی ایف آئی آر میں 6 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ 3 نامعلوم افراد پر بھی مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف آئی آر میں 7 سہولت کاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

صحافی جان محمد مہر کے قتل کی ایف آئی آر ان کے بڑے بھائی کرم اللہ مہر کی مدعیت میں درج کی گئی۔

مقدمے کے مطابق صحافی کی جانب سے لوگوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جاتی تھی جس سے بااثر لوگ خائف تھے اور دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشاں میں طالبان کے حامی غیر ملکی جنگجوؤں پر گھات لگا کر حملہ، 2 ہلاک، 3 زخمی

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات یا قبل از وقت بیانیہ؟

آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی کا مختلف حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

’بھارت میں ‘کاکروچ’ احتجاج کے دوران مظاہرین پر پیلٹ گن استعمال ہونے کے شواہد مل گئے‘، برطانوی میڈیا رپورٹ

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے ووٹ کاسٹ کر دیا

ویڈیو

مون سون سسٹم سرگرم، سندھ سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

سیوٹا: یورپ کے خواب چکناچور، تارکین وطن مایوس ہو کر مراکش واپس لوٹنے لگے

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور