ناسا نے سورج کی سالِ نو کی تصویر جاری کر دی

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے سالِ نو کے آغاز پر سورج کی ایک دلکش تصویر جاری کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ناسا نے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں سورج سے آگ کی لپٹیں خارج ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والے سورج کی عمر 4.5 بلین سال سے زیادہ ہے۔

انسٹا گرام پر ناسا کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ زمین سے سورج 93 ملین میل (150 ملین کلو میٹر) دوری پر ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ سورج ہمارے نظام شمسی کے مرکز میں ہے جو اپنے 8 لاکھ 65 ہزار میل چوڑے کور اور 15 ملین ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت کے ساتھ موجود ہے، یہ سورج کی کشش ثقل ہی ہے جو ہمارے نظامِ شمسی کے بڑے سے لے کر چھوٹے سیارے تک سب کو ایک خاص ترتیب میں رکھی ہوئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ خلاء میں سرخ، نارنجی اور پیلے رنگ کے دھبوں میں سورج چمک اور گھوم رہا ہے۔

16 گھنٹے قبل شیئر کی گئی پوسٹ کو اب تک 12 لاکھ سے زائد مرتبہ پسند کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے