ایشیا کپ کا کل سے آغاز: بابر اعظم جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو زیادہ خوشی ہوتی، ایشیا کپ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز اچھی رہی، دونوں ملکوں کےدرمیان میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے کہاکہ ہم کسی بھی حریف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، ہمارا فوکس گیم پر رہا اسی وجہ سے عالمی نمبر ون بننے میں کامیاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔ قومی کپتان نے کہاکہ ٹریولنگ شیڈول ایسا بنایا ہے کہ آرام بھی مل رہا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ پر جلد اچھی خبر ملے گی، تمام تر مسائل کے باوجود فوکس کرکٹ پر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز کل سے ملتان میں ہو رہا ہے، پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا، بہن مریم ریاض کا دعویٰ

ویڈیو

آف لوڈنگ سے بچنے کے لیے مسافر کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

کراچی میں پانی کا سنگین بحران

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

کالم / تجزیہ

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح