وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ظلم کا ازالہ اور عمران خان کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹے الزامات پہ سیاست سے رخصت اور قید کیا گیا۔ انصاف کے دروازے بند کر دیے گئے۔عدالتوں کی سینکڑوں پیشیاں،الیکشن نہیں سلیکشن ہوا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آج عمران خان کوسنگین الزامات کا سامنا ہے عدالتوں سے غیرحاضرہے۔ نخرےلاڈ اٹھائے جا رہے ہیں۔
نواز شریف جھوٹے الزامات پہ سیاست سے رخصت اور قید انصاف کے دروازے بندکر دیےگئے۔ عدالتوں کی سینکڑوں پیشیاں، الیکشن نہیں سلیکشن ہوا۔
آج عمران خان کو سنگین الزامات کا سامنا ہے عدالتوں سے
غیر حاضر ہے۔ نخرےلاڈ اٹھائے جا رہے ہیں۔ نواز شریف سے ظلم کا ازالہ اور عمران خان کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ان شاءاللہ— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 16, 2023
اپنے ایک اور ٹویٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ساری پارٹی کوکہتا ہے جیلیں بھردو اور خود چوہا گھر چھپ گیا ہے۔ ورکروں کوآوازیں دے رہا ہے زمان پارک پہنچو مجھے بچاؤ۔ عدالت کوکہتا ہے میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں حاضر نہیں ہوسکتا۔
ساری پارٹی کوکہتا ہے جیلیں بھردو۔ خودچوہا گھر چھپ گیا ہے۔ ورکروں کوآوازیں دےرہا ھےزمان پارک پہنچو مجھے بچاؤ۔ عدالت کوکہتا ہےمیں بزرگ وعمر رسیدہ زخمی ہوں حاضر نہیں ہوسکتا۔ اس کے ساتھی2دن قید ھوتے ھیں توTV پہ بیٹھ کےروتےہیں.
یہ نواز شریف تھا بیٹی کا ہاتھ پکڑےوطن واپس قید کاٹنے آ گیا۔— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 17, 2023