اسلام آباد کے آئی ایٹ سیکٹر میں محنت کش خاتون سے غبارے چھیننے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی سی پی او کے حکم پر خاتون محنت کش کا چھینا جانے والا سامان واپس کردیا گیا۔ سی سی پی او نے غریب خاتون کے ساتھ سخت رویے پر اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی محنت کش کو تنگ نہ کریں۔
آئی ایٹ اسلام آباد میں غبارے بیچنے والی خاتون کے ساتھ ناانصافی پر کارروائی کرتے ہوئے محنت کش خاتون کے غبارے چھیننے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔
آئی سی سی پی او کے حکم پر خاتون محنت کش کا چھینا جانے والا سامان واپس کردیا گیا۔
غریب خاتون کے ساتھ سخت رویے پر آئی سی سی پی…
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 30, 2023
ترجمان کے مطابق سی سی پی او نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پر نوٹس لیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکار کی جانب سے محنت کش خاتون کے ساتھ سخت رویہ اپناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کی اس کارروائی پر یقینا کوئی تمغہ جرات دینا بنتا ہو @ICT_Police pic.twitter.com/Bx4IKpgCPI
— Karamat Mughal (@karamatmughal) August 29, 2023
پولیس اہلکار خاتون سے سخت رویہ اپناتے ہوئے چھینا گیا سامان سرکاری گاڑی میں ساتھ لے گیا تھا۔